Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / نیشنل ہیرالڈ کی 12 جون سے دوبارہ اشاعت

نیشنل ہیرالڈ کی 12 جون سے دوبارہ اشاعت

بنگلورو 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اپنے اخبار دی نیشنل ہیرالڈ کی پھر سے اشاعت عمل میں لائے گی۔ اِسے سابق وزیراعظم جواہرلال نہرو نے شروع کیا تھا۔ دوبارہ اشاعت کا ایونٹ عنقریب اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والے کرناٹک میں دھوم دھام سے عاری ہوگا۔ 12 جون کو نائب صدر حامد انصاری بھی دی نیشنل ہیرالڈ کے یادگاری ایڈیشن کا رسم اجراء انجام دیں گے۔  اِس موقع پر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی موجودہو گے۔ اس کے بعد باقاعدہ ایڈیشن نئی دہلی میں 20 جون کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے ہاتھوں منظر عام پر آئے گا۔ یہ اخبار نئی دہلی سے ہفتہ وار شائع کیا جائے گا۔
مودی کی آستانہ آمد ، ایس سی او میں شرکت کا پروگرام
آستانہ (قازقستان) 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج قازق دارالحکومت کو دو روزہ دورے پر پہونچے تاکہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی سمٹ میں شرکت کرسکیں جہاں ہندوستان اور پاکستان کو اِس بلاگ کے مکمل ارکان کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا جو 2001 ء میں اِس کے آغاز کے بعد سے اولین توسیع ہے۔ چین کے غلبے والے اِس گروپ میں ہندوستان کے داخلے کو بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے کیوں کہ اِس گروپ کے علاقائی سیاسی سرگرمیوں اور تجارتی مذاکرات میں اضافے کی توقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی شمولیت سے ایس سی او پر بیجنگ کے اثر و رسوخ میں کمی بھی آسکتی ہے۔ وزیراعظم ایس سی او سمٹ سے کل خطاب کریں گے اور توقع ہے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل پر اختلافات بڑھ رہے ہیں۔ مودی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان ممکنہ ملاقات کے تعلق سے بھی قیاس آرائی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کمی آسکتی ہے۔ تاہم ہندوستان یہی کہتا آیا ہے کہ نہ تو پاکستانی سمت سے ایسی کوئی درخواست ہوئی ہے اور نہ ہی ہندوستان کی طرف سے مودی ۔ شریف میٹنگ کے لئے کوئی تجویز رکھی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT