Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل یوتھ اڈوائزری کونسل کی تشکیل کا عمل جاری

نیشنل یوتھ اڈوائزری کونسل کی تشکیل کا عمل جاری

نئی دہلی ۔29 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اُمور نوجوانان اور کھیل کود سرب نند سونوال نے آج کہاکہ نیشنل یوتھ اڈوائزری کونسل تشکیل دی جارہی ہے تاکہ حکومت کو نوجوانوں کے مسائل پر صلاح و مشورہ دیا جاسکے ۔ ایشیا ریجن کامن ویلتھ یوتھ منسٹرس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ نیشنل یوتھ پالیسی کا بڑا مقصد نوجوانوں کی شراکت کے اسباب پیدا کرنا ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کانفرنس کا موضوع نہایت اہم ہے اور یہ کہ ہندوستان میں آبادی کا تقریباً 65 فیصد حصہ 35 سال کی عمر سے کم والے افراد کا ہے ۔ سونووال نے کہاکہ آج کے دور میں قائدین کو درپیش بڑا چیلنج نوجوانوں کو اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اپنے اقوام کی ترقی میں حصہ ادا کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ حکمرانی میں نوجوانوں کی شراکت کیلئے حکومت کی پہل کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ایک پورٹل MyGov.nic.in بنائی گئی ہے جس پر نوجوان حکمرانی سے متعلق وسیع تر مسائل پر اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔ سونوال نے نیبرہوڈ یوتھ پارلیمنٹ نامی پروگرام کا بھی اعلان کیا جس کے تحت دیہات سے تعلق رکھنے والے یوتھ کلب کو یوتھ پارلیمنٹس کے طورپر کام کرنے کے قابل بنایا جارہا ہے ۔ حکومت نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے بھی کوشاں ہے۔

TOPPOPULARRECENT