Monday , December 18 2017
Home / دنیا / نیلسن منڈیلا ایوارڈ سوات کی تبسم عدنان کے نام

نیلسن منڈیلا ایوارڈ سوات کی تبسم عدنان کے نام

سوات۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) تبسم عدنان کو خواتین کے حقوق کیلئے اہم کردار ادا کرنے پر کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں نیلسن منڈیلا۔ گراکا میچل انوویشن ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کے حصول کے بعد تبسم عدنان نے کہا کہ وہ یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کرتی ہیں۔ وہ اپنے ملک میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے مقصد میں ان کا ساتھ دیا، جبکہ وہ آج بطور پاکستانی خاتون یہ ایوارڈ حاصل کرکے فخر محسوس کر رہی ہیں۔تبسم عدنان کو یہ ایوارڈ 25 سے 28 اپریل تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل سول سوسائٹی ویک (آئی سی ایس ڈبلیو) کے آخری دن انفرادی کارکن کی کیٹیگری میں دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT