Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / نیلسن منڈیلا کی یادگار قائم کرنے کے فنڈس میں خردبرد

نیلسن منڈیلا کی یادگار قائم کرنے کے فنڈس میں خردبرد

جوہانسبرگ ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آنجہانی نیلسن منڈیلا کے ارکان خاندان نے ان الزامات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ 2013ء میں نسل پرستی کے خلاف لڑائی لڑنے والے عظیم قائد کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں منائی جانے والی تقریبات کے لئے مختص 22 ملین ڈالرس کی رقومات میں متعلقہ افسران نے خردبرد کی ہے۔ ملک کے انسداد بدعنوانی واچ ڈاگ نے گذشتہ ہفتہ یہ انکشاف کیا کہ اس کے پاس ثبوت ہیںکہ منڈیلا کی آخری رسومات اور بعدازاں ان کی یادگاریں قائم کرنے کے لئے مختص ہزارہا ڈالرس صرف تیاریوں کے دوران ہی غائب ہوگئے جس کے لئے تقریبات اور یادگاریں قائم کرنے کیلئے مقرر کئے گئے افسران کو موردالزام ٹھہرایا گیا ہے کہ کس طرح انہوں نے ہر چیز کی بڑھ چڑھ کر قیمتیں وصول کیں۔ ٹنڈرس تفویض کرنے میںدھوکہ دہی اور سرکاری تقریب میں افراتفری کا وہ عالم تھا جس نے جنوبی افریقی حکومت کوبھی شرمندہ کیا جہاں اقطاع عالم سے سربراہان مملکت اور سربرآوردہ شخصیتوں نے شرکت کی تھی۔ منڈیلا کے سب سے بڑے پوتے مانڈلا نے بتایا کہ اس انکشاف پر داداجی کے پورے خاندان نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT