Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نیلور میں عوام کی توقعات کو پورا کرنا ریلوے کی ترجیح

نیلور میں عوام کی توقعات کو پورا کرنا ریلوے کی ترجیح

رکن پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے ساتھ جنرل منیجر ونود کمار یادو کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ونود کمار یادو ، جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے آج رکن پارلیمنٹ نیلور ایم راج موہن ریڈی اور نیلور اور کاولی کے دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس علاقہ میں ریل ڈیولپمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بشمول نیلور ریلوے اسٹیشن کو از سر نو ترقی دینا ۔ اس اجلاس میں جاریہ ریلوے پراجکٹس بشمول عصری سہولتوں کے ساتھ نیلور ریلوے اسٹیشن کا انٹی گریٹیڈ ڈیولپمنٹ مختلف اسٹیشنس پر روڈ انڈر برجس کی فراہمی ، فٹ اوور برجس ، نیلور اسٹیشن پر نیو سب وے اور اضافی اسکیلیٹرس کی فراہمی جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ونود کمار یادو نے نیلور میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں عوامی نمائندوں اور میڈیا کو واقف کروایا اور کہا کہ اس زون کی جانب سے عوام کی توقعات کو پورا کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔ اور یہ اس کی ترجیح ہوگی ۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی انیل کمار نیلور ( رورل ) ، اور آر پرتاپ کمار ریڈی کاولی شامل ہیں ۔ قبل ازیں ونود کمار یادو نے ایم پی اور ارکان اسمبلی اور آر دھننجیولو ، ڈیویژنل ریلوے منیجر وجئے واڑہ ڈیویژن کے ساتھ نیلور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور مسافرین کی سہولتوں اور دیگر باتوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ انہوں نے سرکیولیٹنگ ایریا کا بھی معائنہ کیا تاکہ سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT