Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نیلور میں 63 مزدور گرفتار ‘ صندل کی لکڑی ضبط

نیلور میں 63 مزدور گرفتار ‘ صندل کی لکڑی ضبط

حیدرآباد 12 اپریل ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش پولیس نے کہا کہ اس نے پڑوسی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 63 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور دو کروڑ روپئے مالیتی صندل کی لکڑی ضبط کرلی گئی ۔ یہ کارروائی ضلع نیلور میں کی گئی ۔ نیلور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس گجا راؤ بھوپال نے بتایا کہ ضلع میں تلاشی ہم کے دوران پولیس ٹیموں نے لکڑیاں کاٹنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ان کی گرفتاریاں دو مقامات سے عمل میں آئیں۔ ان کے قبضے سے لکڑی کے 40 گٹھے برآمد کرلئے ۔چار گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ شبہ ہے کہ محروسین کا سرخ صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والے گروپس سے تعلق ہے ۔ چند دن قبل آندھرا پولیس نے سرخ صندل کی لکڑی کے اسمگلرس قرار دیتے ہوئے 20 افراد کو مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT