Wednesday , December 12 2018

نیلور کو بیسٹ اسمارٹ سٹی کے طرز پر ترقی دینے کا عزم

ملک میں منفرد مقام حاصل کرنے کی کوشش ، وزیر بلدی نظم و نسق شہری ترقیات بی نارائنا
حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کے ضلع نیلور کو ملک بھر میں ہی بیسٹ اسمارٹ سٹی کے طور پر ترقی دی جائے گی اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات حکومت آندھراپردیش مسٹر پی نارائنا نے یہ بات کہی اور بتایا کہ حکومت عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر عوام کو صرف دو روپئے میں 20 لیٹر منرل واٹر ( پانی ) فراہم کیا جائے گا ۔وزیر موصوف نے ضلع نیلور کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت جملہ 7 لاکھ افراد کو منرل واٹر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات مسٹر پی نارائنا نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ قائد اپوزیشن حکومت کے ہر اقدام اور کاموں کو تنقید کا نشانہ بنانا ہی اپنا ایک اہم مقصد بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے محض اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ریاست کے غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرنے کی پرزور خواہش کی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق ریاست آندھراپردیش نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ریاست کی ہمہ جہتی و تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ علاوہ ازیں ریاست کو برسر عام رفع حاجت سے پاک بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ ملک بھر میں ریاست آندھراپردیش کو صاف ستھری ریاست ہونے کا موقف حاصل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT