Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / نیلوفر ہاسپٹل سے اغواء کا معمہ حل نومولود کو بچایا نہ جاسکا

نیلوفر ہاسپٹل سے اغواء کا معمہ حل نومولود کو بچایا نہ جاسکا

حیدرآباد۔ 24 اکتوبر (سیاست نیوز) نیلوفر ہاسپٹل سے نومولود کے اغواکا معمہ حل کرلیا گیا ہے اور سنٹرل زون پولیس نے ٹاسک فورس کی مدد سے اغواء کنندہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔ افسوس کہ پولیس ، مغویہ نومولود کو بچا نہ پائی۔ خرابی صحت اور ماں کے دودھ کی عدم دستیابی کے سبب نومولود کی موت واقع ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر جیول ڈیوس نے آج رات پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سنسنی خیز معمہ کو حل کرنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی گئی۔ واضح رہے کہ اغواء کنندہ خاتون کا پتہ چلانے کیلئے 6 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ 22 اکتوبر کو منجولہ نامی ایک خاتون نے زچگی خانہ پیٹلہ برج سے نیلوفر دواخانہ کو منتقل کئے جانے والے تین دن کے نومولود کا اغواء کرلیا تھا اور وہ مغویہ بچے کو آٹو میں لے کر فرار ہوگئی۔ نامپلی پولیس نے اس آٹو کا پتہ لگا لیا۔ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے تجزیہ سے پتہ چلا کہ خاتون نومولود کو اغواء کرنے کے بعد آٹو میں پی ٹی آئی بلڈنگ سے نیرنکاری بھون لکڑی کا پُل سے گذرتی ہوئی اچانک غائب ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT