Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / نیلوفر ہاسپٹل کے احاطہ میں مندر کی تعمیر کی کوششوں سے کشیدگی

نیلوفر ہاسپٹل کے احاطہ میں مندر کی تعمیر کی کوششوں سے کشیدگی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : نیلوفر ہاسپٹل کے احاطہ میں مندر تعمیر کی کوششوں سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیلوفر ہاسپٹل میں عوامی اغراض کے لیے تعمیرات جاری ہیں ۔ اس دوران چھوٹی مندر کو تعمیر کرنے کی کوشش جاری تھی اس اطلاع کے ساتھ ہی سینکڑوں کا ہجوم نیلوفر ہاسپٹل پر جمع ہوگیا اور پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے بچالیا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر نامپلی کے مدھو موہن نے بتایا کہ نیلوفر ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کی گئی ۔ انہوں نے مندر کی تعمیر کی کوششوں کو بے بنیاد بتایا اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ نیلوفر ہاسپٹل نے بتایا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے اس وسیع جگہ کو استعمال کیا جارہا ہے ۔ بلکہ یہاں کوئی مذہبی سرگرمیاں نہیں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT