Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / نیلو ر کی ہوٹل میں مہیب آتشزدگی

نیلو ر کی ہوٹل میں مہیب آتشزدگی

حیدرآباد 23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سلورپیٹ کے ایک ہوٹل میں بڑے پیمانے پرآگ بھڑک اٹھی۔عوام اچانک آگ کے شعلوں کے سبب خوف کے عالم میں دوڑنے لگے ۔آگ لگنے کا یہ واقعہ روی تیجا ہوٹل میں پیش آیا جو سلور پیٹ کی جی اینڈ ٹی روڈ پر واقع ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ۔یہ شعلے ہوٹل کے باورچی خانہ سے نکلے ۔ اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان کی ہنوز کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس وہاں پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششوں کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT