Sunday , November 19 2017
Home / بچوں کا صفحہ / نیلی وہیل :دنیا کا سب سے بڑا آبی جانور

نیلی وہیل :دنیا کا سب سے بڑا آبی جانور

پیارے بچو! عموماً لوگ اسے مچھلی کہتے ہیں جبکہ یہ ممالیا جانور ہے ۔ یہ مچھلیوں کی طرح انڈے نہیں دیتی بلکہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے۔ گہرے سمندر میں ان کی پرورش کرتی ہے۔ گہرے سمندر میں رہنا ہی ان کے لئے موافق ہے ۔ نیلی وہیل کو آپ نے اپنی سائنس کی کتاب میں بھی دیکھا ہوگا۔ یہ جسامت میں اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اسے دنیا کی سب سے بڑی مخلوق ، سب سے بڑا جانور قرار دیا جاتا ہے۔
نیلی وہیل کا رنگ بظاہر سرمئی اور سفید ہوتا ہے جس پر سرمئی دھبے صاف نظر اتے ہیں۔ عظیم الجثہ ہونے کے باوجود ان کی آنکھیں اور کان بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ یہ اکیلے یا چھوٹے چھوٹے گروہ کی صورت میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ عام طور پر جوڑی بناکر تیرتی ہیں۔ زمین پر رہنے والے تمام ممالیا جانوروں کی طرح وہیل بھی پھیپھڑوں اور نتھنوں کے ذریعہ سانس لیتی ہے۔ ان کے جسم پر بھی بال ہوتے ہیں مگر زمین پر رہنے والے ممالیا جانوروں کے مقابلے میں بالوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ سب سے بڑی وہیل ، نیلی وہیل کو کہا جاتا ہے جس کی اونچائی کسی 9منزلہ عمارت جتنی تصور کی جاسکتی ہے۔ ان کی لمبائی 25میٹر اور اوسطاً وزن 120ٹن تک ہوسکتا ہے۔ مادہ وہیل کی جسامت نر کے مقابلے میں بڑی ہوتی ہے۔ ایک عام وہیل کا دل کسی واکس ویگن بگ کار جتنا بڑا ہوسکتا ہے۔ جس کی نالیوں میں سے ایک انسان باآسانی گزرسکتا ہے۔ نیلی وہیل  80 سال یا اس سے زائد عمر پاتی ہے۔ سمندروں میں خوراک کی کمی ، شکار اور سمندری آلودگی کی وجہ سے ان کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے۔ نیلی وہیل پانی سے 30 فٹ اونچی چھلانگ مارسکتی ہے۔ یہ دنیا کے تمام سمندروں میں پائی جاتی ہے۔ وہیل اتنی بڑی ہوتی ہے کہ سامنے ایک بڑا ہاتھی بھی ننھی منی بلی کی طرح نظر آتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT