Saturday , December 15 2018

نیمرجونیئر فٹ، ورلڈکپ کھیلنے کا اعلان

برازیلیا۔14 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمر جونیئر نے اپنے فٹ ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ وہ ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔برازیلیا میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ فروری میں پیر میں ہونیوالی تکلیف پر مکمل طور پر قابو پالیاہے اورفی الحال بھرپور پریکٹس کررہاہوں اورخواہش ہے کہ روس میں17جون کوورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف برازیل کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ بنوں ،میں مکمل طور پرفٹ ہوں اور کھیلنے کیلئے تیارہوں۔

TOPPOPULARRECENT