Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیمر اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر

نیمر اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر

جنیوا ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ نے برازیلین اسٹار فٹ بالر نیمر جونیئر کو معذور افراد کیلئے بین الاقوامتی خیرسگالی سفیر مقررکیا ہے۔ اس ضمن میں ایک تقریب اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر کے باہر ہوئی جس میں ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نیمر جونیئر نے ایک بڑی کرسی پر چڑھ کر فٹ بال کو کک بھی لگائی جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو کھیل کے بارے میں مفید مشورے بھی دیئے۔واضح رہے کہ نیمر جونیئر ان لاکھوں لوگوں کے مسائل کو اجاگر کریں گے جنہیں معاشرے میں کم اہمیت دی جاتی ہے حالانکہ وہ برابری کے حقدار ہیں۔

میسی اور رونالڈو ایوارڈ کی دوڑ میں
لندن ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )فٹبال دنیا کے دو عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور گیانلوگی بفون کو یوئیفا مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے مختصر فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ 80 کوچز اور 55 صحافیوں پر مشتمل جیوری ٹیم نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا۔موناکو میں 24 اگست کو چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں فاتح کھلاڑی کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT