نیمر بارسلونا میں واپسی کے خواہاں

میڈرڈ ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )برازیلی فٹبالر نیمر جونیئر بارسلونا میں واپسی کے خواہاں ہیں اور اسپینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلے ہی پیرس سینٹ جرمین سے منسلک ہونے کے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین کے چیمپئنز لیگ سے اخراج کے بعد نیمر جونیئر کا مستقبل محض سات ماہ کے دوران غیر یقینی کیفیت کا شکار ہو چکا ہے جنہوں نے 222 یورو کی ریکارڈ رقم کا معاہدہ کیا تھا۔ اسپینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برازیل میں اپنے زخمی پیر کی بہتری کے منتظر فٹ بالر نے واپسی کیلئے بارسلونا سے رابطہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT