Wednesday , December 19 2018

نیمر زخمی رئیل میڈرڈ کیخلاف میچ میں شرکت غیر یقینی

میڈرڈ۔28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )برازیلین سوپر اسٹار فٹبالر اور فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے فارورڈ کھلاڑی نیمر جونیئر ٹخنے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے 6 ہفتوں کے لئے فٹبال کے کھیل سے دور ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ چیمپیئنز لیگ میں اپنی روایتی حریف ٹیم رئیل میڈریڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔فرانسیسی لیگ ’لیگ 1‘ کے دوران پی ایس جی اور مارسیلے کے مابین ہوئے میچ کے دوران نیمر اچانک گر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹریچر کی مدد سے میدان کے باہر لے جایا گیا۔نیمر نے پی ایس جی کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے، تاہم انہوں نے میچ کے دوران اچھا کھیل پیش کیا تھا جس میں ان کی ٹیم کو 0-3 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔خیال کیا جارہا تھا کہ پی ایس جی چیمیپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں میڈریڈ کے خلاف نیمر کے ساتھ میدان میں اترے گی تاہم یہ چہ مگوئیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب نیمر کے والد نیمر سینئر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے بیٹے کے تخنے کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ 6 ہفتے تک آرام کریں گے اور کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیمر جونیئر کو ڈاکٹروں نے 6 تا 8 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے ٹخنے کا آپریشن کیا جائے گا یا نہیں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT