Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیمر فرنچ لیگ کے سب سے مہنگے فٹبالر

نیمر فرنچ لیگ کے سب سے مہنگے فٹبالر

پیرس ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )نیمرجونیئرفرنچ فٹ بال لیگ کے بھی سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ پی ایس جی سے ریکارڈ دو سوملین پائونڈز میں معاہدہ کرنے والے برازیلیائی کھلاڑی ماہانہ 2.7ملین پائونڈز حاصل کررہے ہیں جبکہ فرنچ کھلاڑی میبپی دوسرے اور ایڈیسن کیوانی تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

ثانیہ کی واپسی میں تاخیر کا خدشہ
حیدرآباد ۔7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ سے دور ہوگئی ہیں۔ وہ دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث گزشتہ سال اکتوبر سے میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔انٹرویو میں انہوں نے کہا ٹی وی پر سال کا پہلا گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ آسٹریلین اوپن دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت میں بہتری کیلئے مزید آرام کرنا ضروری ہے۔ثانیہ نے کہا میں کھیل کو خیر باد نہیں کہا ہے اور جلد واپسی کروں گی۔

TOPPOPULARRECENT