Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / نیم فوجی دستوں میں تقررات کیلئے سی سی ٹی ویز اور دیگر عصری طریقہ کار

نیم فوجی دستوں میں تقررات کیلئے سی سی ٹی ویز اور دیگر عصری طریقہ کار

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے نیم فوجی دستے میں جوانوں اور دیگر جونیر درجہ کے عہدیداروں کی بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی ہونے والی ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے اب بھرتی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جیسے سی سی ٹی وی کیمرے اور آر ایف آئی ڈی نشان۔ یاد رہیکہ وزارت داخلہ کانسٹیبلس، سب انسپکٹرس اور انسپکٹرس کے

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے نیم فوجی دستے میں جوانوں اور دیگر جونیر درجہ کے عہدیداروں کی بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی ہونے والی ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے اب بھرتی کیلئے شفاف طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جیسے سی سی ٹی وی کیمرے اور آر ایف آئی ڈی نشان۔ یاد رہیکہ وزارت داخلہ کانسٹیبلس، سب انسپکٹرس اور انسپکٹرس کے عہدوں کیلئے ہزاروں مرد و خواتین کی تقررات کرنے والی ہے جو ملک کی پانچ بڑی مسلح افواج سی آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی اور ایس ایس بی میں کئے جائیں گے اور ان تقررات کیلئے اور ایم آر شیٹس (OMR) آر ایف آئی ڈی (ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹیفکیشن) کے نشان اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا

تاکہ ایسے کسی بھی امیدوار کی ہر چھوٹی سے چھوٹی معلومات کو بھی حاصل کیا جاسکے جو مذکورہ بالا افواج میں خدمات انجام دینے کا خواہاں ہو۔ نیم فوجی دستوں کے ایک مشترکہ پیانل کی جانب سے تیار کردہ اور منظور کردہ تجویز کے مطابق تقررات کے طریقہ کار میں شفافیت کو متعارف کیا جارہا ہے جسے ٹرانسپیرنٹ ریکروٹمنٹ پروسیجر (TRP) سے موسوم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں تقررات کے طریقہ کار میں امیدواروں کے انتخاب کیلئے کمپیوٹرائزڈ طریقہ پر کام نہیں کیا جاتا تھا بلکہ افواج کے تربیت یافتہ عہدیدار صرف کاغذ قلم کی بنیاد پر کام انجام دیتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT