Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / نینسی پاول ہندوستان سے روانہ

نینسی پاول ہندوستان سے روانہ

کیتھلین امریکہ کی عبوری سفیر مقرر

کیتھلین امریکہ کی عبوری سفیر مقرر
نئی دہلی ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے ہند نینسی پاول آج واپس اپنے وطن کیلئے روانہ ہوگئیں جبکہ یہاں اُن کی میعاد سرگرم رہی اور اب اُن کی جگہ آئندہ ماہ کے اوائل عبوری طور پر کیتھلین اسٹیفنس سنبھالیں گی جو پیشہ سے سفارت کار ہیں۔ 67 سالہ نینسی نے اپریل 2012ء میں یہاں امریکی سفیر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس سال مارچ میں انھوں نے ہندوستان میں اپنی میعاد ختم کردینے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹیفنس یہ ذمہ داری نئے مستقل سفیر کی نامزدگی اور امریکی سینیٹ کی توثیق ہونے تک انجام دیں گی ۔

رابرٹ وڈرا کی ایئرپورٹ پر تلاشی کا امکان
نئی دہلی ،22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا امکان ہے کہ ان مراعات سے محروم کردیئے جائیں گے جو انہیں کانگریس دور حکومت میں حاصل تھیں ۔ اطلاعات کے مطابق رابرٹ وڈرا ایسے مسافرین کی فہرست سے حذف کردیئے جائیں گے جن کی ایئرپورٹس پر تلاشی نہیں لی جاتی ہے۔ نئی این ڈی اے حکومت توقع ہے کہ جائزہ لیتے ہی اس بارے میں احکام جاری کردے گی۔

TOPPOPULARRECENT