Friday , February 23 2018
Home / دنیا / نینسی پلوسی کی آٹھ گھنٹے سے زائد تقریر کا نیا ریکارڈ

نینسی پلوسی کی آٹھ گھنٹے سے زائد تقریر کا نیا ریکارڈ

واشنگٹن،8فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی کی ایوان نمائندگان میں تارکین وطن کی حمایت میں8 گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہنے والی تقریر نے 1909 کی طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی نے تارکین وطن کی حمایت میں 8 گھنٹے سے زیادہ دیر تک دلائل پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی۔ تقریر کے دوران نینسی پلوسی کے ساتھی نے ایک نوٹ میں لکھ کر انہیں بتایا جو انہوں نے ایوان میں پڑھ کر سنایا کہ ایوان کی تاریخ میں پلوسی نے 1909 کی طویل ترین تقریر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT