Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / نین تارا سہگل کے فیصلہ کو جاوید اختر کی تائید

نین تارا سہگل کے فیصلہ کو جاوید اختر کی تائید

نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نامور شاعر اور گیت کار جاوید اختر نے نامور مصنف نین تارا سہگل کے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ واپس کرنے کے فیصلہ کی تائیدکی اور کہا  کہ حالیہ تعصب کے واقعات ہندوستان جیسے ملک میں غیرمتوقع ہیں اور اس سے مصنف کو گہرا رنج پہنچا ہے۔
وزیراعظم ایک حساس شخص
دادری قتل واقعہ سے باخبر : بی جے پی
نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دادری قتل واقعہ سے باخبر ہیں اور سماجی ذرائع ابلاغ پر ان کی کوئی تحریر نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہیکہ وہ حساس شخص نہیں ہے ۔ بی جے پی کے سینئر وزراء، مرکزی وزیرداخلہ اور وزیرفینانس دونوں نے دادری سانحہ پر اظہارخیال کیا ہے۔ بی جے پی بھی کئی بار تبصرہ کرچکی ہے۔ اس لئے وزیراعظم کا تبصرہ ضروری نہیں ہے۔
نیپال میں ذبیحہ گاؤ تعزیری جرم
نئی دہلی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے نئے دستور کے تحت بھی نیپال میں ذبیحہ گاؤ یا اس کے گوشت کا استعمال تعزیری جرم ہے۔ ہمالیائی مملکت ایک سیکولر ملک ہے لیکن نیپال کے سفیر برائے ہندوستان دیپ کمار اپادھیائے نے آج کہا کہ نیپال کے نئے دستور کے تحت گائے نیپال کا قومی جانور ہے اس کا ذبیحہ اور گوشت کا استعمال تعزیری جرم ہے۔
امبیڈکر کی یادگار کا نومبر میں آغاز
ممبئی ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ شاندار یادگار جو بابا صاحب امبیڈکر کی یاد میں تعمیرکی جارہی ہے ، 11 اکٹوبر کو اندومل کے احاطہ میں بھومی پوجن کے ذریعہ اس کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریاستی حکومت نے آج اطلاع دی کہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ماہ یادگارکی تعمیر مکمل ہونے پر اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری دی جاچکی ہے اور کام کا آغاز ماہ نومبر میں متوقع ہے۔ ریاستی وزیرمملکت  سماجی انصاف دلیپ کاملے نے اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT