Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / نیوجن سافٹ ویئر ٹکنالوجی کا آئی پی او16جنوری کو کھلے گا

نیوجن سافٹ ویئر ٹکنالوجی کا آئی پی او16جنوری کو کھلے گا

نئی دہلی،12جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سافٹ ویئر شعبہ کی کمپنی نیوجن سافٹ ویئر ٹکنالوجیز لمیٹڈ کا ابتدائی سرکاری حصص(آئی پی او) 16جنوری کو کھلے گا۔کمپنی کے چیف دنکر نگم کے مطابق آئی پی کی قیمت کا دائرہ 240روپے تا 245روپے ہے ۔شیئر کی قدر 10روپے ہے ۔ آئی پی او 18جنوری کو بند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی او کے تحت کمپنی 13,453,932شیئر جاری کرے گی۔ کم از کم 61شیئروں کیلئے بولی یا اسی کے تناسب سے شیئر جاری کئے جائیں گے ۔ اینکر انویسٹروں کے لئے آئی پی او 15جنوری کو کھلے گا۔ نگم نے مزید بتایا کہ عالمی سطح پر ہمارے بینکنگ سافٹ ویئر کی مانگ بڑھ رہی ہے ، لہٰذا کاروبار کی توسیع کے لئے سرمایہ جمع کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT