Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ اردو ۔ہندی کلچرل اسوسی ایشن کے انتخابات ‘ دہلی کے شاعر سریندر سنگھ شجرمہمان خصوصی

نیوزی لینڈ اردو ۔ہندی کلچرل اسوسی ایشن کے انتخابات ‘ دہلی کے شاعر سریندر سنگھ شجرمہمان خصوصی

آکلینڈ ۔ 10ستمبر ( سید مجیب کی رپورٹ ) دہلی کے شہرہ آفاق شاعر سریندر سنگھ شجر نے آل نیوزی لینڈ اردو ۔ ہندی کلچرل اسوسی ایشن کے دو سالہ انتخابات کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور انہوں نے قارئین سے اپیل کی کہ وہ دیارغیر میں اپنی مادری زبان اور آبائی ثقافت کا تحفظ کریں اور گھروں میں اپنی مادری زبان کا استعمال جاری رکھیں ۔ انہوں نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ہندوستانی برادری کو مقامی تہذیب و ثقافت میں ضم نہیں ہوجانا چاہیئے ۔ انہوں نے اظہار افسوس کیا کہ وہ 8اکٹوبر کو اسوسی ایشن کے شام غزل اور اسوسی ایشن کے ترجمان رسالہ دھنک کی رسم اجرائی میں شرکت نہیں کرسکیں گے ‘ تاہم تیقن دیا کہ وہ جلد ہی دوبارہ نیوزی لینڈ کے دورہ پر آئیں گے اور کئی مشاعروں میں شرکت کریں گے ۔ انتخابات منعقد کئے گئے جن میں نامور ٹی وی اینکر اچلاسچدیو صدر ‘ ایم ایم بیگ تیموری اور محمد عبدالحق نائب صدور ‘ سید مجیب جنرل سکریٹری اور تحسین سلطانہ خازن کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ ارکان عاملہ میں نفیس اختر ‘ شیوبھاگیرت ‘ پریتاویاس ‘ روشنی نوجود چڈھا ‘ الطاف اسحاق آکاش ‘ سمن کپور ‘ محمد شارق ‘ غوث نجیب ‘ تانیکا دیش شامل ہیں ۔ سابق صدر عدنان مرزا نے جن کی دو میعادیں مکمل ہوچکی ہیں مقابلہ نہیں کیا اور منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی ۔سرپرست اعلیٰ کمل جیت سنگھ بخشی ایم پی نے مصروفیات کی بناء پر شرکت سے معذرت خواہی کی اور ارکان کو مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT