Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ بھی ڈے نائٹ ٹسٹ کی میزبانی کیلئے تیار

نیوزی لینڈ بھی ڈے نائٹ ٹسٹ کی میزبانی کیلئے تیار

ویلنگٹن۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ حکام نے 2018 میں اپنے گھریلو میدان  پر ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کھیلنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ 2018 میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میں ٹسٹ میچ ڈے نائٹ اور گلابی گیند سے کھیلا جائے گا تاہم اس سلسلے میں معاہدہ اور منظوری تعطل کا شکار ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کر سکتے، یہ ایک ایسا کام ہے جس میں ہم دلچسپی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں سرگرم ہیں۔کیوی حکام نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ کس ٹیم کے خلاف یہ ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا لیکن 2018 میں فروری سے اپریل تک انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی مہمان بنے گی اور ممکنہ طور پر اس دوران یہ ٹسٹ میچ کھیلا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اور انگلش بورڈ کے سربراہ کولن گریوز ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے حامیوں میں سے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ وائٹ نے یہاں تک کہا کہ ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے بغیر ٹسٹ کرکٹ کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا اور روایتی ٹسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کو میدان میں لانا ممکن نہیں۔ایڈیلیڈ میں گزشتہ سال کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا جبکہ ٹیلی ویژن پر بھی ریکارڈ تعداد میں شائقین اس میچ سے محظوظ ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT