Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ ‘ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بھی کامیابی کے قریب

نیوزی لینڈ ‘ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بھی کامیابی کے قریب

Kane Williamson of New Zealand plays a shot (R) in front of Dinesh Chandimal of Sri Lanka (L) on day three of the second Test cricket match between New Zealand and Sri Lanka at Seddon Park in Hamilton on December 20, 2015. AFP PHOTO / MICHAEL BRADLEY / AFP / MICHAEL BRADLEY (Photo credit should read MICHAEL BRADLEY/AFP/Getty Images)

دوسری اننگز میں جیت کیلئے 189 رنوں کے تعاقب میں میزبان ٹیم 142/5 ۔ کلین سویپ کا امکان ‘ چمیرا کو چار وکٹس
ہیملٹن 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کین ولیمسن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آج نیوزی لینڈ نے ہیملٹن میں دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنے لئے جیت کی امیدیں پیدا کرلی تھیں۔ دوٹسٹ میچس کی اس سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلا ٹسٹ جیت چکی ہے اور دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں اسے مزید 47 رنز کامیابی کیلئے درکار ہیں۔ اس ٹسٹ میں بھی نیوزی لینڈ کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ سیریز سویپ ہوگی ۔ آج تیسرے دن کے کھیل میں لنچ سے قبل تک نیوزی لینڈ کی کامیابی کی امیدیں موہم تھیں کیونکہ مہمان سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں سنبھل کر بلے بازی کرتے ہوئے اچھا مظاہرہ کیا تھا تاہم بعد میں اس کے وکٹس جلدی جلدی گرتے گئے اور کنندہ ٹیم کے امکانات شدید متاثر ہوگئے جبکہ اس نے اپنے تمام دس وکٹس محض 62 رنوں کے عوض گنوا دئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کو اپنی دوسری اننگز میں 189 رنز کامیابی کیلئے درکار تھے ۔ اس کو پہلی اننگز میں 55 رنوں کے خسارہ کا سامنا تھا ۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹس کے نقصان پر 142 رنز بنالئے تھے ۔

اس وقت کین ولیمسن 78 رنوں پر ناٹ آوٹ تھے اور ان کے ساتھ بی جے واٹلنگ کھیل رہے تھے ۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 292 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 237 رنوں پر آوٹ ہوگئی تھی ۔ سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 142 رنز ہی اسکور کرسکی تھی ۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 189 رنز کامیابی کیلئے بنانے تھے ۔ اس نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹس گنواتے ہوئے 142 رنز بنالئے ہیں

اور اسے جیت کیلئے مزید صرف 47 رنز درکار ہیں اور اس کے پانچ وکٹس باقی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں میں لاتھم چار رن پر اور مارٹن گپٹل ایک رن پر پویلین لوٹ گئے ۔ چمیرا سلوا نے ان دونوں کے وکٹس لئے ۔ کین ولیمسن 120 گیندوں میں ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 78 رن بناکر کھیل رہے ہیں جبکہ راس ٹیلر 35 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ کپتان برینڈن مک کیولم نے 18 رن بنائے تھے ۔ چمیرا کی گیند پر میتھیوز نے ان کا کیچ لیا ۔ ٹیلر کو بھی چمیرا نے آوٹ کیا اور ان کا کیچ متبادل کھلاڑی ونڈرسے نے لیا ۔ آج کا کھیل ختم ہونے تک ولیمسن کے ساتھ واٹلنگ کھیل رہے تھے جنہوں نے ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا ۔ سری لنکا کیلئے چمیرا سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 13 اوورس میں 45 رن بناتے ہوئے چار وکٹس حاصل کئے ۔ ایک وکٹ لکمل کے حصے میں آئی جنہوں نے 10 اوورس میں 19 رنز خرچ کئے ۔ کل میچ کا چوتھا دن ہے اور اس میں میزبان نیوزی لینڈ کی کامیابی کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پہلا ٹسٹ میچ بھی جیت لیا تھا ۔جاریہ ٹسٹ میچ بھی اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت جاتی ہے تو یہ سری لنکا کے خلاف اس کی کلین سویپ ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT