نیوزی لینڈ سے ونڈے سیریز، پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور۔12 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ مہمان ٹیم 5 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ احمد شہزاد کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی، اظہر علی فٹنس کے بعد ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو اسکواڈ میں جگہ ملی۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف ، حسن علی، محمد عامر، رمان رئیس، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق اور اظہر علی شامل ہیں۔ واضح رہیکہ نیوزی لینڈ کے دورہ سے قبل پاکستانی چند کھلاڑیوں کو فٹنس کے مسائل درپیش تھے لیکن دورہ کے آغاز سے قبل ان مسائل پر قابو پانے کی امید ہے۔

TOPPOPULARRECENT