Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ :شائقین کو ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے پر لاکھوں ڈالرز کا انعام

نیوزی لینڈ :شائقین کو ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے پر لاکھوں ڈالرز کا انعام

ویلنگٹن10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچز کے دوران ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔واضح رہے کہ یہ اسکیم ایک کمپنی کی جانب سے 2 برس قبل ورلڈ کپ کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اس نے دوبارہ اعلان کیاکہ اس ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، ا?سٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان محدود اوورز کے میچز میں 18 سال سے بڑی عمر اور مذکورہ کمپنی کی ٹی شرٹ میں ملبوس کوئی بھی تماشائی کسی چھکے کو بائونڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ کرے تو اس کو انعام ملے گا، ایسے پہلے تماشائی کو 50 ہزار ڈالر اور مجموعی طور پر اگر تمام 23 میچز میں ایک ایک کیچ تھاما جاتا ہے تو 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT