Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ مکالم کی واپسی کیلئے پْرامید

نیوزی لینڈ مکالم کی واپسی کیلئے پْرامید

ویلنگٹن۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف ونڈے سیریز کے آخری میچ میں کپتان برنڈن مکالم کی واپسی کے لئے پر امید ہے۔ مکالم گزشتہ ماہ سری سری لنکا کے خلاف سریز کے دوسسرے ونڈے میں ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ ساؤتھی اسی سیریز کے تیسرے میچ میں پاؤں زخمی کروا بیٹھے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹم ساؤتھی صحت یاب ہورہے ہیں اور اسی ہفتے ہمارے ساتھ ہوں گے لیکن پاکستان کے خلاف سریز کے باقی میچوں اور آسٹریلیا کے خلاف مختصر طرز سیریز میں ان کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مکالم فٹنس کے حصول کے لئے بہترین کام کررہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف سیریزمیں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔مکالم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا میچ ان کے کیرئر کا ریکارڈ 100 واں ٹسٹ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT