Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں اندرون ایک ہفتہ نئی حکومت کی تشکیل

نیوزی لینڈ میں اندرون ایک ہفتہ نئی حکومت کی تشکیل

ویلنگٹن،16اکتوبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے کارگذار وزیر اعظم بل انگلش نے کہا کہ ملک کی نئی حکومت تشکیل پانے میں ایک ہفتہ کا وقت درکارہے۔ نیوزی لینڈ میں 23ستمبر سے ہی سیاسی غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ انتخابات کے بعد نیشنل پارٹی اور لیبر پارٹی میں سے کسی کو بھی حکومت بنانے کیلئے مکمل نشستیں نہیں ملی ہیں البتہ نیشنلسٹ نیوزی لینڈ فرسٹ پارٹی اگلی حکومت بنانے کے موقف میں ہے اور اسکے لیڈر ونسٹن پیٹر نے گزشتہ ہفتہ پانچ دنوں تک بڑی پارٹیوں سے بات چیت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT