Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں جشن غوث الاعظم دستگیرؒ کا انعقاد

نیوزی لینڈ میں جشن غوث الاعظم دستگیرؒ کا انعقاد

آکلینڈ۔یکم مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں پہلی بار جشن غوث الاعظم دستگیرؒ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک جلسہ عام منعقد ہوا جس میں اُن کی تعلیمات کے بارے میں نیوزی لینڈ کے نامور علمائے دین نے خطاب کیا اور کہا کہ حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ کے خطبات میں توحید پرستی کی جتنی سختی سے تاکید کی گئی ہے کسی اور کے خطبات میں اتنی سخ

آکلینڈ۔یکم مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں پہلی بار جشن غوث الاعظم دستگیرؒ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک جلسہ عام منعقد ہوا جس میں اُن کی تعلیمات کے بارے میں نیوزی لینڈ کے نامور علمائے دین نے خطاب کیا اور کہا کہ حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ کے خطبات میں توحید پرستی کی جتنی سختی سے تاکید کی گئی ہے کسی اور کے خطبات میں اتنی سختی نہیں ملتی ۔ علمائے اکرام نے اُن کے خطبات سے اقتباسات بھی پڑھ کر سنائے جن سے حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات پر روشنی پڑتی تھی ۔
امریکہ میں پاکستانی پر فائرنگ
واشنگٹن۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی نژاد مختار احمد پر کینٹکی کے علاقہ لوئی ولا میں فائرنگ کی گئی جب کہ وہ اپنی دختر کو اسکول میں چھوڑ کر گھر واپس ہورہے تھے ۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ تین گھنٹوں کی تلاش کے بعد ان کے قاتل کرسٹوفر ایل مکالم پر قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ یہ حملہ کاروباری رقابت کا نتیجہ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT