Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے

سڈنی۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے جنوب میں واقع جنوبی بحیرہ کے نیچے دور دراز علاقہ میں آج زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیما پر 6.1 کی تھی۔امریکی جیوولوجی سروے نے کہا کہ زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب سب انٹارکٹک آکلینڈ جزائر سے 211کلو میٹرمغرب میں سطح سے 10 کلو میٹر نیچے تھا۔زلزلے سے ابھی تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 

لندن ٹیوب دھماکہ : مزید دو افراد کی گرفتاری
لندن۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن ٹیوب بم حملہ میں اپنی تحقیقات جاری رکھتے ہوئے برطانوی پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا اور اس طرح اب تک گرفتار کئے گئے افراد کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی۔ یوکے کے دہشت گردی قانون کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے کاؤنٹیز ٹیررزم کمانڈ نے ایک 48 سالہ اور دوسرے 30 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ قبل ازیں انہوں نے نیوپورٹ میں مذکورہ بالا افراد کے مکان پر دھاوا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT