Tuesday , December 18 2018

نیوزی لینڈ میں شام غزل ‘کوی سمیلن اور مشاعرہ

آکلینڈ 17مارچ (سید مجیب کی رپورٹ ) اردو ہندی کلچر آف نیوزی لینڈ‘ ایکبار پھر تھری۔ ان۔ ون شام غزل ‘ کوی سمیلن اور مشاعرہ نائٹ2015 ‘ 23 مئی 2015 کو شام 6 بجے بمقام فکلنگ کنونشن سنٹر تھری کنگز ‘آکلینڈ میں منعقد ہورہا ہے جس میں شمع روشن کرتے ہوئے سالانہ جملہ دھنک کی رسم اجرائی بھی صدر محفل مہمان خصوصی عزت مآب جناب کنول جیت سنگھ بخشی رکن پارلی

آکلینڈ 17مارچ (سید مجیب کی رپورٹ ) اردو ہندی کلچر آف نیوزی لینڈ‘ ایکبار پھر تھری۔ ان۔ ون شام غزل ‘ کوی سمیلن اور مشاعرہ نائٹ2015 ‘ 23 مئی 2015 کو شام 6 بجے بمقام فکلنگ کنونشن سنٹر تھری کنگز ‘آکلینڈ میں منعقد ہورہا ہے جس میں شمع روشن کرتے ہوئے سالانہ جملہ دھنک کی رسم اجرائی بھی صدر محفل مہمان خصوصی عزت مآب جناب کنول جیت سنگھ بخشی رکن پارلیمنٹ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عمل میں آئے گی جبکہ دیگر مہمانان خصوصی پروفیسر رئیس علوی ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ پاکستان ڈاکٹر انور غنی ‘صدر فیڈریشن آف اسلامک اسو سی ایشن آف نیوزی لینڈ کے نام شامل ہیں ‘ مشاعرہ کے میزبان ہیں جناب محمد توقیر خان شرکاء میں محترمہ فرح علوی ‘ جناب غوث مجید ‘محترمہ صائمہ صدیقی ‘ جناب پیامی صاحب ‘ جناب سید مجیب حیدرآباد کوی سمیلن میزبان ‘مسز پریتا ویاس (نیوز پرنزینٹر ریڈیو ترانہ‘شرکاء ‘شری سومناتھ گپتا ‘شری بال مدن ‘شری شیوبھا گیرتھ‘شری برجیندر سنگھ‘ سمن کپور ‘سنگت سنگھ ‘مہندر سنگھ چڈھا‘ شام غزل کے میزبان :روپا ‘سچدیو‘ کنیکا دیش کرن جیت سنگھ ‘اروند روا سودیوا ‘نثار مرزا‘ شوبھا پاٹھک‘پنکج اروڑہ ‘یاشی بلجیت کور ‘پربھ سرن سنگھ ‘ داخلہ سب کیلئے مفت ۔ ربط پیدا کریں :پروگرام میزبان غوث مجید 021393466‘ سید مجیب : 8284876‘پیٹرک بینیٹ :0276756504‘سمن کپور 0211801234۔

TOPPOPULARRECENT