Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی مہم

نیوزی لینڈ میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی مہم

ویلنگٹن،15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں زلزلہ سے متاثرہ جنوبی جزیرے سے سینکڑوں سیاحوں اور مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کی مہم آج شروع کر دی گئي ۔ نیوزی لینڈ کے ہنگامی سروس اور سکیورٹی دستہ نے سینکڑوں سیاحوں اور باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔نیوزی لینڈ جوائنٹ فورس کے کارگزار کمانڈر ڈیریئین ویب نے ٹی وی این زیڈ کو بتایا کہ دفاعی افواج کے چار ہیلی کاپٹروں نے آج صبح متاثرہ علاقے کے لئے پرواز بھرا اور بحریہ کے جہاز بھی علاقے کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہماری ترجیح ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مہم چلانا ہے ۔ اس مہم میں تقریبا 200 سیاحوں اور باشدوں کو زلزلہ متاثرہ علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر لے جایا جائے گا۔

رشوت خوری کے الزام میں روسی وزیر گرفتار
ماسکو،15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں اقتصادی ترقی کے نگران وزیر الیکسی اْولیْوکائییف کو مبینہ طور پر دو ملین ڈالر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہیں ایک ایسی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد گرفتار کیا گیا جو صدر پوٹن کے ماتحت ہے ۔رپورٹوں کے مطابق اس وزیر کی گرفتاری میں ‘تحقیقاتی کمیٹی’ نامی اس ریاستی ادارے نے مرکزی کردار ادا کیا، جو روس کا اعلیٰ ترین تفتیشی ادارہ ہے اور جو براہ راست روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ماتحتی میں کام کرتا ہے ۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT