Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی کی مخلوط حکومت ، جسنڈرا وزیراعظم

نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی کی مخلوط حکومت ، جسنڈرا وزیراعظم

آکلینڈ ۔ 19 اکٹوبر (سید مجیب کی رپورٹ) 26 دن کے طویل سیاسی تعطل کے بعد لیبر پارٹی نے نیوزی لینڈ فرسٹ کی تائید سے مخلوط حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ آج بحیثیت وزیراعظم ان کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کابینہ کے وزراء کا بہت جلد اعلان کردیں گی۔ جسنڈرا نیوزی لینڈ کی تیسری خاتون وزیراعظم ہیں۔ 7 سال قبل لیبر پارٹی کے دوراقتدار میں ہیلن کلارک وزیراعظم تھیں اور ان سے قبل 1996ء میں جانی بشپ نیوزی لینڈ کی اولین اور دوسری خاتون وزیراعظم رہ چکی ہیں۔ جانی بشپ ایرانی نژاد نیوزی لینڈ کی شہری خاتون تھیں اور بحیثیت پناہ گزین نیوزی لینڈ آئی تھیں۔ 7 سال کے وفقہ کے بعد لیبر پارٹی کی حکومت تشکیل پانے پر جسنڈرا کو دنیا بھر کے کمیونسٹ ممالک کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے۔

جاپان میں زلزلہ کے جھٹکے
سنگاپور ،19اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جاپان میں آج 6اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یہ اطلاع امرکی ارضیاتی سروے نے دی ہے ۔زلزلے کا مرکز جاپان کے کیوشوجزیرے سے 682کلومیٹر دور 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT