Friday , November 24 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ میں مشاعرہ ‘ کوی سمیلن اور شام غزل

نیوزی لینڈ میں مشاعرہ ‘ کوی سمیلن اور شام غزل

’دھنک‘ کا وزیر نسلی اقلیتیں کے ہاتھوں اجراء‘ اردو ۔ہندی کلچرل اسوسی ایشن کا پروگرام
آکلینڈ۔20مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ )  آکلینڈ کے کمیونٹی سنٹر میں مشاعرہ ‘ کوی سمیلن اور شام غزل پروگرام کا آل نیوزی لینڈ اردو ۔ہندی کلچرل اسوسی ایشن کی جانب سے اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیر نسلی اقلیتیں اسپاسام لوٹا لنگا اسوسی ایشن کے سالانہ ’’ دھنک‘‘ کا رسم اجراء دیں گے ۔ بالی ووڈ کے نامور اداکار یوسف حسین مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پاکستان سے پروفیسر رئیس علوی پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی اور میئر آکلینڈ نے پروگرام کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اپنی پہلے سے مقررہ پروگرام کی وجہ سے شرکت سے قاصر رہنے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ 3اپریل کو اسوسی ایشن کی عاملہ کا اجلاس مقرر ہے جس میں پروگرام کو قطعیت دی جائے گی ۔ کوی سمیلن کی کنوینر پریتی ویاس ہوں گی جب کہ شرکت کرنے والے کوی سومناتھ گپتا ‘ شیو بھگیرت ‘روہت کمار ہیپی ‘ رویندر سنگھ گرمیت اور دیگر شامل ہوں گے ۔ مشاعرہ کی کنوینر روپا سچدیو ہوں گی ۔ شعراء میں عطا الرحمن قریشی ‘ حیدر صدیقی‘ یوسف قریشی ‘ہرجیندر سنگھ ‘ سید مجیب ‘ رئیس علوی اور کراچی کے شفیع حیدر دانش شامل ہوں گے ۔ شام غزل پروگرام کے کنوینر ایس ڈی مدھر ہوں گے اور فنکاروں میں پرم جیت سنگھ ‘ ہریندر واسدیو‘ نثار مرزا ‘ سندیپ سنگھ ‘ سرن سنگھ ہوں گے ۔داخلے کی عام اجازت ہوگی ۔اسوسی ایشن کے عہدیداروں غوث مجید اور فرح علوی نے شرکت کی اپیل کی ہے ۔
وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کا آئندہ ہفتہ دورہ روس
ماسکو۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری چہارشنبہ سے دو دن طویل روس کا دورہ کریں گے ۔ وزارت خارجہ روس نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ سرجی لاؤرف سے باہمی تعاون پر اور تازہ ترین عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ژن ہوا کی خبر کے بموجب وزارت خارجہ روس نے امریکہ کی جانب سے مارچ 2014میں روس پر عائد کئی تحقیقات گنواتے ہوئے کہا کہ روس۔ امریکہ تعلقات پیچیدہ برقرار ہیں ۔ تاہم روس نے امید ظاہر کی کہ جان کیری کے آئندہ دورہ سے تعلقات میں بہتری پیدا ہوگی ۔وزارت نے کہا کہ جان کیری کا اندرون ایک سال یہ تیسرا دورہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات معمول کے مطابق ہوجانے کی توقع ہے ۔یوکرین اور مشرق وسطی ٰ کی وجہ سے روس امریکہ تعلقات کشیدہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT