Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو بھی شکست دی

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو بھی شکست دی

دھرمشالہ ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے گروپ 2 میں کھیلے گئے اپنے دوسرے مقابلے میں ونڈے چمپیئن آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دیتے ہوئے متواتر دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ دھرمشالہ کی اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور نیتھن مکالم کے مقام پر مچل مائیک کلین گھان کو شامل کیا جنھوں نے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گپٹل کے 39 رنز کی بدولت 142/8 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کیلئے فالکنر نے 18 رنز اور میکسویل نے بھی اُتنے ہی رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔ کامیابی کیلئے 143 رنز کے تعاقب کا آسٹریلیا نے کامیاب آغاز کیا لیکن درمیانی درمیانی اوورس میں نیوزی لینڈ کے اسپنرس نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے بہتر آغاز کو ناکامی میں تبدیل کردیا۔ آسٹریلیا کیلئے عثمان خواجہ نے 38 ، مڈل آرڈر میں میکسویل 22 اور مچل مارش 24 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلوانے کی کوشش کی ۔ آسٹریلیا کو آخری اوور میں کامیابی کیلئے 19 رنز درکار تھے تاہم وہ 10 رنز ہی اسکور کرپائی ۔ نیوزی لینڈ کیلئے مچل نے 17 رنز کے عوض 3 جبکہ مچل سنٹنر نے 30 اور کوری اینڈرسن نے 29 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT