Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے تیسرا مقام چھین لیا

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے تیسرا مقام چھین لیا

New Zealand players celebrate winning the NZ Cricket Test series after day five of the second cricket Test match between New Zealand and England at Hagley Oval in Christchurch on April 3, 2018. / AFP PHOTO / Marty MELVILLE (Photo credit should read MARTY MELVILLE/AFP/Getty Images)

دبئی۔4 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے تحت ہندوستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر فائز ہے تاہم نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے تیسرا مقام چھین لیا ہے۔حالیہ ختم ہونے والی دو ٹسٹ سیریز کے بعد جاری ہونے والی آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم 121نشانات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف3-1 کی شکست دے کر دو نشانات حاصل کرنے والی افریقی ٹیم 117 نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر فائز رہی لیکن آسٹریلیا کو ناکامی کی وجہ سے چوتھے نمبر پر جانا پڑا اور انگلینڈ کو1-0 سے شکست دیکر نیوزی لینڈ ٹیم نے تیسرے نمبر پر قبضہ کرلیا۔ٹسٹ درجہ بندی میں انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے ، پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT