Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرایا

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرایا

پوشفسٹروم، 24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 او ڈی آئیز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان کیوی ٹیم نے پروٹیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔ میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 204 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ فرحان بہار الدین 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈوگ بریسویل نے 3 وکٹ لئے۔ کیوی ٹیم نے 205/2 پر جیت حاصل کرلی۔ مارٹن گپٹل نے شاندار 103 رنز ناٹ آئوٹ بنائے اور ٹام لیتھم 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT