Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیائی میزبانی کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیائی میزبانی کا اعلان کردیا

ویلنگٹن ۔27 اگسٹ (سیاسٹ ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئندہ  سیزن کیلئے پاکستان، سری لنکا اور آسٹریلیا کے دورہ نیوزی لینڈ کے طویل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔آئندہ سیزن میں نیوزی لینڈ ٹیم تین ملکوں کی میزبانی کریگی اور ان کا سمر سیزن کافی طویل اور مصروف ہو گا۔ نیوزی لینڈ تین ملکوں کی چار ٹسٹ، گیارہ ونڈے  اور پانچ ٹوئنٹی20  مقابلوں میں میزبانی کرے گا۔رواں سال آسٹریلیا کے ساتھ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کرنے والے رگبی کے دیوانے ملک نیوزی لینڈ میں کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کے بعد اس کھیل اور ٹیم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ناکام ہوگئی تھی لیکن کپتان برنڈن مکالم نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن میں شائقین کو ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو بہترین حریف کیخلاف اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اور ہم پرامید ہیں وہی کھیل پیش کر سکیں گے جو ہم نے گزشتہ سال اور ورلڈ کپ کے دوران پیش کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا آئرلینڈ کے مہمان ہوںگے

TOPPOPULARRECENT