Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے میچ اور سیریز دونوں جیت لی

نیوزی لینڈ نے میچ اور سیریز دونوں جیت لی

ویلنگٹن۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 193 رنز کی کامیابی کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا ہے۔اس طرح اس نے دو ٹیسٹ میچ کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کے لیے گذشتہ سال بہترین رہا تھا جس میں اس ن

ویلنگٹن۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف 193 رنز کی کامیابی کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا ہے۔اس طرح اس نے دو ٹیسٹ میچ کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی کے لحاظ سے نیوزی لینڈ کے لیے گذشتہ سال بہترین رہا تھا جس میں اس نے سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں بہترین بیٹنگ کی اور ان کے دو بیٹسمین کین ولیم سن اور واٹلنگ نے اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیلی جس کے بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے سامنے جیت کے لیے بڑا ہدف رکھا اور سری لنکا اس کے بوجھ تلے ڈھیر ہو گئی۔

قومی بال بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کا آغاز
وجئے واڑہ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی حکومت بہت جلد اس ریاست کیلئے نئی اسپورٹس پالیسی کا اعلان کرے گی۔ مسٹر نائیڈو آج یہاں مرد اور خواتین کے 60 ویں قومی سینئر بال بیاڈمنٹن چمپین شپ مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آندھرا پردیش، 2018ء کے قومی کھیلوں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت اس ریاست میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور تروپتی میں عالمی معیار اسٹیڈیمس کی تعمیر اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT