Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

آنٹ موگینوئی۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 8 رنز سے شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ملنے والے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 159 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کیلئے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیٹی مارٹن 54 اور کپتان سوزی باٹیز 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کی جانب سے ہالیے میتھیوز کے 53 اور کپتان ا سٹیفنی ٹیلر کے ناقابل شکست 50 رنز بھی اپنی ٹیم کے کام نہ آسکے اور دونوں نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان سٹیفنی ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے کیٹی مارٹن کے 54، کپتان سوزی باٹیز کے 49 اور ایمی ساٹرتھویٹ کے 36 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 168 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈوٹن نے دو جبکہ کونل، میتھیوز، انیسا محمد اور فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔

TOPPOPULARRECENT