Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 6 وکٹس سے ہرایا

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 6 وکٹس سے ہرایا

ممبئی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے بیٹسمین نے موثر پرفارمینس دیتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی سنچری کے باوجود درکار نشانہ کا بہترین تعاقب کیا اور ہندوستان کے خلاف 6 وکٹس سے بہ آسانی کامیابی حاصل کرلی۔ ٹام لیتھم (103) ناٹ آؤٹ رہے جبکہ راس ٹیلر نے 95 رنز بنائے۔ اس طرح 281 رنز کا نشانہ 49 اوورس میں بہ آسانی پورا کرلیا گیا۔ نیوزی لینڈ تین میچس کی سیریز میں1-0 سے آگے ہے۔ ویراٹ کوہلی نے آج 200 ویں ونڈے میں اپنے کیریئر کی 31 ویں سنچری بنائی۔  اور ہندوستان نے مقررہ 50 اوورس میں 280/8 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹیلر اور لیتھم ایسے وقت گراؤنڈ پر آئے جب ٹیم کا اسکور 80/3 تھا اور چوتھی وکٹ کیلئے ان کی 200 رنز کی رفاقت نے ہندوستان کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نہ ہونے کے باوجود ہندوستانی بولرس خاطر خواہ فائدہ نہ اُٹھا سکے۔

TOPPOPULARRECENT