Monday , November 20 2017
Home / دنیا / نیوزی لینڈ کار حادثہ، مہلوکین میں دو ہندوستانی شامل

نیوزی لینڈ کار حادثہ، مہلوکین میں دو ہندوستانی شامل

ملبورن ۔ 14 ستمبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے ایک مشہور و معروف ساحل سمندر کی تفریح گاہ کے قریب ہوئے المناک کار حادثہ میں ہلاک ہونے والے چار افراد دو ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ 32 سالہ دلپریت سنگھ اور 27 سالہ پلکیت ملہوترہ ایک کار میں 31 سالہ عماد اور 29 سالہ سیدی جعفری کے ساتھ سفر کررہے تھے، جن کا تعلق بالترتیب لبنان اور پاکستان سے بتایا گیا ہے لیکن گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہو ہوکر دو تین بار قلابازی کھاتے ہوئے الٹ گئی اور کار میں بیٹھے ہوئے تمام افراد مروی ساحل سمندر پر گر گئے۔ وہاں موجود لوگ فوری طور پر متاثرین کی امداد کو دوڑ پڑے اور اسی دوران ایمرجنسی خدمات بھی وہاں پہنچ گئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حادثہ کے وقت گاڑی کون چلا رہا تھا۔ نیوزی ہیرالڈ کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں بعض عینی شاہدین سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ تباہ شدہ کار کو بعدازاں ٹریکٹر کے ذریعہ پانی سے کھینچ کر باہر نکالا گیا۔ سنگھ، جعفری اور عماد آکلینڈ کے کوئنس اکیڈیمی گروپ میں برسرکار تھے جبکہ ملہوترہ ان کا دوست تھا اور حال ہی میں نیوزی لینڈ آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT