Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کا آج دوسرا وارم اَپ مقابلہ

نیوزی لینڈ کا آج دوسرا وارم اَپ مقابلہ

ممبئی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے سے قبل یہاں کھیلے جانے والے بورڈ پریسیڈنٹس الیون کے خلاف دوسرے اور آخری وارم اپ مقابلے میں بہتر مقابلے کیلئے پرعزم ہیں۔بورڈ پریسیڈنٹس الیون ٹیم میں پارتھیو شاہ ، کے ایم راہول، کرن نیر نے شاندار بیٹنگ کے ذریعہ ابتدائی مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس میں شہباز ندیم نے شاندار بولنگ کے ذریعہ کلیدی رول ادا کیا تھا۔ کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے مقابلے میں ہونے والے مایوس کن مظاہرہ کو پیچھے ڈالتے ہوئے بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم ہیں اور ونڈے سے قبل یہاں کامیابی کیلئے کوشاں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT