Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کا آج ٹورمیچ سے دورۂ ہند کا آغاز

نیوزی لینڈ کا آج ٹورمیچ سے دورۂ ہند کا آغاز

ممبئی۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر سے ہندوستان کے خلاف شروع ہورہی محدود اووروں کی سیریز سے قبل یہاں بریبورن اسٹیڈیم میں بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف کل پہلے پریکٹس میچ میں اپنی تیاری پختہ کرنے کے ارادے سے اترے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان کو اسی کی زمین پر شکست دینا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے پاس یوزویندرچہل اور چائنا مین کلدیپ یادو جیسے بہترین اسپنر بھی ہیں جو کیوی ٹیم کے خلاف کافی چیلنج پیش کرسکتے ہیں اور ایسے میں سیریز سے قبل انہیں تیاری کی ضرورت ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں اس مرتبہسلیکٹروں نے ان چھ کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے جنہوں نے اتوارکو ہندوستان اے کے خلاف ونڈے میچ کی ٹیم میں حصہ لیا تھا۔ یہ کھلاڑی ہندوستانی زمین پر کھیلنے کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں اور یہاں کے حالات میں خود کو کافی حد تک ڈھال چکے ہیں جس کا مہمان ٹیم کو فائدہ مل سکتا ہے ۔کیوی نے ہندوستان پہنچنے کے بعد ممبئی میں کافی پریکٹس کی ہے ۔نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کئی نئے کھلاڑیوں کو اتارا ہے لیکن ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کپتان ولیمسن، راس ٹیلر، مارٹن گپٹل پر سیریز میں اچھی کارکردگی کا زیادہ دباؤ رہے گا۔ وہیں نیوزی لینڈ اے سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے مڈل آرڈرٹاڈ ایسلے ، بولر گلین فلپ، کالن منرو، ہینری نکولس، جارج ورکر سے بھی اچھے کھیل کی امید ہوگی۔نیوزی لینڈ کے کوچ مائک ہیسن نے پریس کانفرنس میںکہا کہ وہ ٹام لاتھم اور گپٹل کو ہی اوپننگ جوڑی کے طور پر موقع دینا چاہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ پریکٹس میچ میں کوچ اپنی اوپننگ جوڑی کی کارکردگی کو بھی ذہن میں رکھیں اور کیوی کھلاڑیوں کی پریکٹس میچ میں کارکردگی ہی سیریز میں آخری گیارہ کا فیصلہ کرے گی۔مہما ن ٹیم کے کپتان ولیمسن نے یہ بھی اشارے دیئے ہیں کہ باقی مہمان ٹیموں کی طرح ہندوستانی اسپنروں کے بارے میں ان کی فکر زیادہ ہے ۔ اسی مہینے اختتام پذیر ہوئے آسٹریلیا کے محدود اوورس کی سیریز میں بھی اسپنروں، خاص کر کلدیپ اور یجویندر کا کردار اہم رہا تھا اور خود ولیمسن نے تسلیم کیا کہ ہندوستانی ٹیم کے لئے ان دو عالمی سطح کے اسپنروں کی موجودگی اثرانداز ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT