Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کا تیسرا مقام خطرے میں

نیوزی لینڈ کا تیسرا مقام خطرے میں

دبئی۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ونڈے درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک درجہ تنزلی کا خدشہ لاحق ہے جس کیلئے اسے آئندہ ہفتہ پاکستان کیخلاف شروع ہونے والی ونڈے سیریز میں کامیابی ضروری ہے ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کامیابی کے بعد ہندوستان نے 121نشانات کے ساتھ دوسرا مقام مزید مستحکم کرلیا ہے جبکہ انگلینڈ 126نشانات کی بدولت سرفہرست ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 112نشانات کے ساتھ تیسرے نمبر پر فائز ہے جو پانچویں نمبر پر موجود پاکستان کیخلاف کلین سوئپ فتح کی بدولت اپنے نشانات 115 تک پہنچا کر تیسرے مقام کو مزید مستحکم کر سکتی ہے۔ دوسری صورت میں 110نشانات کی مالک جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف تینوں میچز جیت کر 113 نشانات کے ساتھ نیوزی لینڈ سے تیسرے مقام پوزیشن چھین سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT