نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

سینٹ جونز۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 2جون کو ویسٹ انڈیز کے دورہ پر کنگسٹن پہنچے گی ‘ کیونکہ دورہ کے دوران تین ٹسٹ اور دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ دورہ کیریبین کے دوران 3ٹسٹ اور 2ٹوئنٹی مقابلے کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کے دوران 2ونڈے ‘ ایک ٹوئنٹی 20اور 2ٹسٹ مقابلے کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور نی

سینٹ جونز۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 2جون کو ویسٹ انڈیز کے دورہ پر کنگسٹن پہنچے گی ‘ کیونکہ دورہ کے دوران تین ٹسٹ اور دو ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ دورہ کیریبین کے دوران 3ٹسٹ اور 2ٹوئنٹی مقابلے کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کے دوران 2ونڈے ‘ ایک ٹوئنٹی 20اور 2ٹسٹ مقابلے کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹسٹ 8جون کو جمیکا میں کھیلا جائے گا جو کرس گیل کے کریئر کا 100واں ٹسٹ ہوگا‘ دوسرا ٹسٹ 16جون کو ٹرینیڈاڈ اور

تیسرا ٹسٹ 26جون کو گیانا میں شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 ‘5جولائی کو ڈومنیکا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی 20 ‘ 6جولائی کو ڈومنیکا میں ہی کھیلا جائے گا ۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ونڈے 20اگست کو گرینیڈا ‘دوسرا ونڈے 22اگست کو گرینڈا جبکہ تیسرا اورآخری ونڈے میچ 25 اگست کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20میچ 27اگست کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا ۔ ویسٹ انڈیزاور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 5ستمبر کو سینٹ ونسنٹ اور دوسرا آحری ٹسٹ میچ 13ستمبر سے سینٹ لوشیا میں شروع ہوگا

TOPPOPULARRECENT