Saturday , December 15 2018

نیوزی لینڈ کوپاکستان کیخلاف اننگز اور 16 رنز سے شکست

دبئی۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) یاسر شاہ کی ریکاڈرزساز بولنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سریز 1۔1 سے برابر ہوگئی ہے۔ دبئی ٹسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی جیسا کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 312 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں، گزشتہ روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے 10 وکٹس لیے تھے اور آج انہوں نے مزید 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دبئی ٹسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کیوی بیٹسمینوں نے محتاط بیٹنگ کی اورکریز پر زیادہ سے زیادہ دیر تک ٹہرنے کی کوشش کی تاہم پاکستانی بولروںکی شاندار بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک ایک کرکے مزید چار کھلاڑی پولین واپس لوٹ گئے۔ کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 وکٹوں پر 222 رنز ہی بناسکی۔ وقفے کے بعد مہمان بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور وکٹ بچانے کی کوشش کرتے رہے تاہم پاکستان نے مزید 3 بیٹسمینوں کو پولین کی راہ دکھائی، حسن علی نے گرینڈ ہوم کو اور یاسر شاہ نے ساؤتھی کو کلین بولڈ کیا۔نیوزی لینڈ کے ٹیلر 87 اور نکھولس نے 77 کی اننگز کھیلی تاہم وہ امکانی شکست کو ٹال نہیں سکے۔یاسر شاہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یادر ہے پاکستان نے پہلی اننگز میں 415/5 رنز اسکور کرنے کے بعد اننگز ختم کردی تھی۔

TOPPOPULARRECENT