Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / نیوزی لینڈ کو شکست،انگلینڈ نے سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ کو شکست،انگلینڈ نے سیریز جیت لی

 

کرائسٹ چرچ ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اوپنر جانی بیرسٹو(104) کی لگاتار دوسری بہترین سنچری اور الیکس ہیلس(61) کے درمیاں پہلی وکٹ کے لئے155 رنز کی شاندار شراکت داری کی بدولت انگلینڈ نے پانچویں اور فیصلہ کن ونڈے میچ میں آج یہاں میزبان نیوزی لینڈ کو104 گیندیں قبل سات وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کیونڈے سیریز 3۔2 سے اپنے نام کرلی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈکو49.5 اووس میں223 رنز پر سمیٹ دیا اور پھر32.4 اوورس میں تین وکٹ کے نقصان پر229 رنز بناکر میچ اور 3۔2 سے سیریز بھی جیت لی۔گزشتہ ایک برس میں یہ تیسرا موقع ہے جب نیوزی لینڈ ٹیم فیصلہ کن میچ میںشکست برداشت کرتے ہوئے سیریز گنوا بیٹھی ہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کوجنوبی افریقہ کے خلاف اپنے گھریلو میدان اور ہندوستان کے خلاف فیصلہ کن ونڈے میں شکست کے سبب سیریز گنوانی پڑی تھی۔بیرسٹو نے سیریز میں اپنی متواتر دوسری سنچری بنائی۔ انہوں نے چوتھے ونڈے میں بھی سنچری بنائی تھی۔ بیرسٹو نے سیریز کے آخری میچ میں 60 گیندوں پر9 چوکوں اورچھ چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بیرسٹو ٹیم کے 155 کے اسکور پر ٹرینٹ بولڈ کی گیند پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے ۔ ہیلس نے 74 گیندوں پر 61 رن میں نو چوکے لگائے ۔اس کے علاوہ جیو روٹ نے 37 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ23 اورآل راؤنڈر بین اسٹروکس نے 18 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کے ساتھ ناٹ آؤٹ26 رنزکا تعاون دیا۔کپتان ایان مورگن سات گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ8 رنز ہی بناکر آؤٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹرینٹ بولٹ، مشیل سیٹنر اور اش سودھی کو فی کس ایک وکٹ ملی۔

TOPPOPULARRECENT