Wednesday , December 12 2018

نیوزی لینڈ کو شکست ، ہندوستان فائنل میں داخل

تورنگ (نیوزی لینڈ)۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے فیصلہ کن مواقع پر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آج 3-1 گولس سے شکست دے کر یہاں چار ممالک کے انویٹیشنل ہاکی ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے کے فائنل میں داخل ہوگئی۔ہندوستان کی کامیابی میں ھرمنپریت سنگھ نے دوسرے ، دلپریت سنگھ نے 12 ویں اور مندیپ سنگھ نے 47 ویں منٹ میں گول بنائے ۔ ہندوستان کا اتوار کو فائنل میں بیلجیم سے مقابلہ ہوگا جس نے ایک دیگر میچ میں جاپان کو 4-1 سے شکست دی۔ ہندوستان کو لیگ میچ میں بیلجیم سے 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ہندوستانی ٹیم نے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے منٹ میں ہی برتری حاصل کرلی۔ مندیپ سنگھ نے ہندوستان کو پنالٹی کارنر دلایا جس پر ھرمنپریت نے گول کیپر رچرڈ جوائس کو چکمہ دینے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT