Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / نیوزی لینڈ کو شکست ، ہندوستان نے سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ کو شکست ، ہندوستان نے سیریز جیت لی

روہت ۔ کوہلی ونڈے تاریخ میں چار ڈبل سنچریز بنانے والی پہلی جوڑی

کانپور ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کپتان کوہلی اور روہت شرما کی طوفانی تجربوں کی بدولت ہندوستان نے آج نیوزی لینڈ کو 6 رنز سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ۔ نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھن اور راس ٹیلر نے بہترین کھیل کے ذریعہ اپنی ٹیم کو طاقتور موقف میں پہونچادیا تھا اور ایک مرحلہ پر ان کی ٹیم کو ہندوستان پر سبقت حاصل ہوگئی تھی جب اس کا اسکور پانچ وکٹ کے نقصان سے 300 سے اوپر پہونچ چکا تھا ۔ ہندوستان ماضی میں بھی اپنے گراؤنڈس پر نیوزی لینڈ کے خلاف تمام تین ونڈے انٹرنیشنل سیریز جیت چکا ہے ۔ دو بڑے کھلاڑیوں کوہلی اور روہت نے چار کے منجملہ چار سیریز میں فتح دلانے کیلئے آج کلیدی رول ادا کیا ۔ ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی تاریخ میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی وہ پہلی جوڑی بن گئی ہے جس نے چار مرتبہ ڈبل سنچریز بنائی ہے ۔ انہوں نے آج دوسرے وکٹ کی رفاقت میں 230 رن بناتے ہوئے ہندوستان ٹیم کی جیت کیلئے ایک مستحکم بنیاد بھی رکھا ۔ہندوستانی ٹیم ہمالیائی اسکور بنانے کے باوجود ایک مرحلے پر لڑکھڑاتی نظر آئی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم میزبان باؤلرس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بکثرت رنز بنائے لیکن آخری دس اوورس مہنگے ثابت ہوئے جس میں اس کو 5 وکٹ سے محروم ہونا پڑا اور صرف 85 رنز بن سکے ۔روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی سنچریوں نے کانپور میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے فیصلہ کن ونڈے انٹرنیشنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کو چھ وکٹ کے نقصان سے 337 رن پر پہونچادیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم کے ٹام لیتھن اور راس ٹیلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے میزبانوں کی طرف سے مقررہ ہدف کا تعاقب جاری رکھا جس کے نتیجہ میں گرین پارک گراؤنڈ پر جاری یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز ہوگیا جس میں ہندوستان نے اپنے گراؤنڈپر تسلط برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی تو نیوزی لینڈ نے بھی ہند میں پہلی مرتبہ سیریز جیتنے کے موقع کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی ۔ اس صورتحال میں شایقین کرکٹ دم بخود بیٹھے یہ سوچتے رہے کہ آیا ولیئمسن کی ٹیم کانپور میں تاریخ بنائے گی یا پھر کوہلی کی ٹیم اپنی بالادستی کی مہر ثبت کرتے ہوئے ایک اور سیریز فتح حاصل کرے گی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT